Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

کورونا کے معاملے پر کوتاہی کا اعتراف

شائع 04 فروری 2020 06:18pm

کورونا وائرس کے معاملے پر کوتاہی ہوئی۔ چین کی اعلی قیادت نے وائرس سے نمٹنے میں کوتاہیوں اور خامیوں کا اعتراف کر لیا۔

کمیٹی  کی سربراہی چینی صدر نے کی۔ پولیٹبرو اسٹینڈنگ کمیٹی کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی مینجمنٹ کے قومی نظام میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔

جنگلی حیات کی غیر قانونی تجارت کے مسئلے سے نمٹنا ہوگا۔

 چینی قیادت کے مطابق  ایمرجنسی مینجمنٹ کے نظام میں بہتری کی ضرورت ہے، جنگلی حیات کی غیر قانونی تجارت کے مسئلے سے نمٹنا ہوگا۔