Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئی جی کے معاملے پر وفاق اور سندھ میں تنازعہ برقرار

شائع 04 فروری 2020 06:14pm

وزیراعلیٰ سندھ  مراد علی شاہ نے واضح اعلان کردیا اورکہا کہ آئی جی سندھ کے معاملے پر گورنر کے ساتھ مشاورت ممکن نہیں ہے۔

صوبائی کابینہ کے اجلاس میں مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ آئی جی کے معاملے پر وزیراعظم نے خط لکھا۔ وزیراعظم نے کہا کہ آئی جی سندھ کو ہٹا رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ آئی جی کے معاملے پر گورنر سے مشاورت ممکن نہیں، کابینہ نے کہا کہ آئی جی کا معاملہ تنازع بن چکا ہے، گورنر کو اس تنازع میں دھکیلنا درست نہیں۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہم نے پانچ نام دیئے، جس پر رضامند ہوں اس کا تقرر کردیں، کابینہ کے مطابق سندھ اور پنجاب کا پولیس ایکٹ ایک جیسا ہے، پنجاب اگر کوئی خط لکھتا ہے تو وفاق فوری آئی جی مقرر کرتا ہے۔