Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب: مختلف شہروں میں بارش ، سردی میں اضافہ

شائع 04 فروری 2020 03:07pm

پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش نے جاتی ہوئی سردی کو ایک بار پھر روک لیا۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید  بارش کی پیش گوئی کردی۔

 پنجاب کے مختلف علاقوں میں گذشتہ رات سے ہونے والی وقفے وقفے سے بارش نے درجہ حرارت میں کمی کردی ہے۔

ٹھنڈی ہواؤں نے جاتی ہوئی سردی روک لیا ہے۔ فیصل آباد، احمد پور سیال اور کوٹ ادو سمیت مختلف شہروں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، منڈی بہاؤالدین، سرگودھا، خوشاب، میانوالی اور بھکر کے اضلاع میں چند مقامات پر مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔