Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

کورونا وائرس، ملکی معیشت پر منفی اثرات

شائع 04 فروری 2020 03:02pm
کاروبار

پاکستانی معیشت کا بڑا اانحصار چین سے درآمدی اشیا پر ہے، کورونا وائرس کے پاکستان کی معیشت پر  منفی اثرات پڑ سکتے ہیں، اقتصادی ماہرین کہتے ہیں پاکستان عالمی منڈی میں سستے خام تیل کا فائدہ اٹھائے۔

پاکستان کا اہم تجارتی پارٹنر چین ہے،جسے کورونا کی تباہی کا سامنا ہے۔ پاکستان کی معیشت پر بھی منفی نتائج پڑسکتے ہیں، اقتصادی ماہرین نے خبردار کردیا۔

کورونا وائرس کے باعث جہاں چین سے درامدات میں مشکلات بڑھ گئیں ،وہیں برآمدات کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

عالمی منڈی میں تیل کی قیمت بھی  تقریبا دس ڈالر کم ہوگئی۔

بظاہر تو چین میں پائے جانے والے وائرس نے  پاکستان کو اب تک متاثر نہیں کیا لیکن طویل مدت میں اس کی سنگینی کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔