Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

نہیں چاہتے کورونا وائرس پاکستان پہنچے، چینی سفیر

شائع 04 فروری 2020 02:56pm

پاکستان میں متعین چین کے سفیر نے کہا ہے کہ نہیں چاہتے کورونا وائرس پاکستان پہنچے، پاکستان برادر ملک ہے۔

آج نیوز سے بات چیت میں چینی سفیر نے کہا کہ پاکستان ہمارا برادرملک ہے۔ نہیں چاہتے کہ کورونا وائرس پاکستان پہنچے۔

چینی سفیر کا کہنا تھا کہ کورونا کیخلاف تمام تر ضروری اقدامات کئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ چین میں اب تک کورونا سے تین سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں تاہم ابتداء میں پاکستان نے حفاظتی اقدامات کے طور پر اپنی پروازیں چین سے معطل کی تھیں لیکن اب وہ بحال کردی گئی ہیں ۔