Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلاول کی پی ٹی آئی حکومت پر شدید تنقید

شائع 04 فروری 2020 02:48pm
فائل فوٹو

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری وفاقی حکومت پر برس پڑے اور کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام دشمن بجٹ دیا۔

لیاری میں تقریب سے خطاب میں کہا کہ یہ پی ٹی آئی ایم ایف بجٹ تھا۔ جسے ہم نے تسلیم نہیں کیا۔

بلاول کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی  کی نالائقی کا نقصان عوام اٹھارہے ہیں۔ یہ بھی بولے کہ پیپلزپارٹی ایک بار پھر عوامی حکومت بنائے گی۔ عوام پیپلزپارٹی کا ساتھ دیں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی پھر عوامی حکومت بنائےگی۔