Aaj News

بدھ, نومبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Awwal 1446  

ملک کو فلاحی ریاست بنانا وژن ہے،عمران خان

شائع 04 فروری 2020 02:42pm

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کو فلاحی ریاست بنانا میرا وژن ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا نےکوالالمپور میں خطاب کیا ۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ  پاکستان ریاست مدینہ کے تصور کے مطابق قائم کیا گیا،لیکن ہم ان اصولوں سے ہٹ گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ  پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا میرا وژن ہے، کہا۔ نائن الیون کے بعد اسلام کو دہشت گردی سے جوڑا گیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ  واضح کردینا چاہتا ہوں کہ اسلام کا دہشتگردی اورخودکش حملوں سے کوئی تعلق نہیں۔

انہوں نے ترقی کے حوالے سے مہاتیرمحمد کو قابل تقلید رہنما قرار دیا۔

انہوں نے کہا، ماڈرن اورانتہاپسند اسلام کی اصطلاح متعارف کرائی گئی، نائن الیون کے بعد اسلام کو دہشتگردی سے جوڑا گیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار نوجوانوں کو قرضے اور وظائف دیئے گئے، شلٹرہومز اورغریبوں کےعلاج معالجے کے لیے ہیلتھ انشورنس کارڈ فراہم کئے گئے۔