Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

سونے کی فی تولہ قیمت میں 350 روپے کی مزید کمی

شائع 04 فروری 2020 12:23pm
کاروبار

کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت میں 350 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کی وجہ سے قیمت 90 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 350 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 300 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

ایک تولہ سونا 90 ہزار 700 روپے جبکہ 10 گرام سونا 77 ہزار 761 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 9 ڈالر کی کمی سے 1570 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا ہے۔

-3 فروری 2020 کے ریٹ

سونے کی فی تولہ قیمت میں 450 روپے کی کمی ہوئی تھی جس کی وجہ سے قیمت 91 ہزار 050 روپے ہوگئی تھی۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 450 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 385 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

ایک تولہ سونا 91 ہزار 050 روپے جبکہ 10 گرام سونا 78 ہزار 061 روپے کا ہوگیا تھا۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 1579 ڈالر فی اونس ہوگئی تھی۔