Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ: پاکستان کا بھارت کو جیت کیلئے 173 رنز کا ہدف

شائع 04 فروری 2020 11:47am

پوچیفسٹروم: انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے بھارت کو جیت کیلئے 173 رنز کا ہدف دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پاکستانی بیٹنگ لائن فلاپ ثابت ہوئی اور پوری ٹیم محض 172 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے کپتان روحیل نذیر اور حیدر علی نے نصف سنچریاں اسکور کیں مگر اس کے علاوہ کوئی بھی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھاسکا۔

پاکستان کے 8 کھلاڑی ڈبل فیگرز میں بھی داخل نہ ہوسکے، بھارت کی جانب سے مشرا نے تین، تیاگی اور بِشنوئی نے دو دو جبکہ جیسوال اور انکولیکر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔