Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

گائے کے گوبر اور پیشاب سے کورونا وائرس کے علاج کا مضحکہ خیز دعویٰ

اپ ڈیٹ 04 فروری 2020 05:34am

بھارتی ہندو انتہا پسند تنظیم "ہندو مہاسبھا" کے صدر سوامی چھاکرپانی مہاراج نے  گائے کے پیشاب اور گوبر میں مہلک کورونا وائرس کا علاج موجود ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

گزشتہ روز تھائی لینڈ کے ڈاکٹروں نے کورونا وائر س کا ابتدائی علاج دریافت کیا تھا، لیکن اب بھارتی سوامی نے کورونا وائرس کا انوکھا علاج دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سوامی چھاکرپانی مہاراج نے دعویٰ کیا ہے کہ گائے کے پیشاب اور گوبر کو جسم پر ملنے سے کورونا وائرس کا علاج ممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہندوؤں کے معروف شلوک "اوم نمائے شیوا" پڑھ کر روز اپنے جسم پر گائے کا گوبر ملنے سے کورونا وائرس سے بالکل صحتیابی ہوجائے گی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ایک بھارتی افسر نے انوکھی منطق پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ گائے کا گوبر انہیں ایٹمی حملے کے بعد جوہری تابکاری کے اثرات سے محفوظ رکھے گا۔