Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

چین سے پاکستان آنیوالے طالبعلم شاہ زیب کی طبیعت خراب، منہ اور ناک سے خون

شائع 03 فروری 2020 06:26pm

چین سے واپس آنے والے خیرپور کے طالبعلم کو منہ اور ناک سے خون آنے لگا ۔ شاہ زیب کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کردی۔

چین سے پاکستان آنیوالا  خیرپورکا شاہ زیب بیمار ہوگیا۔

نوجوان کو پہلے کھانسی ہوئی  پھر منہ اور ناک سے خون آنے لگا،شاہ زیب کو فوری طور پر گمبٹ اسپتال منتقل کردیا گیا۔

شاہ زیب دو روز پہلے پاکستان پہنچا ۔ واپسی پر کسی قسم کی  کوئی اسکریننگ نہیں کی گئی۔

خیبرپختونخوا حکومت نے صورتحال سے نمٹنے کیلیے صوبے میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کردی۔

پشاور میں شہریوں نے احتیاطاً فیس ماسک کا استعمال شروع کیا تو دام بے لگام ہوگئے۔

کپڑے کا ایک ماسک پچاس روپے اور پلاسٹک کا ماسک بیس روپے کا ہوگیا۔