Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم عمران خان ملائیشیا پہنچ گئے

شائع 03 فروری 2020 05:58pm
فائل فوٹو

وزیراعظم عمران خان دو روزہ سرکاری دورے پر ملائیشیا پہنچ چکے ہیں۔

ملائیشیاء کے وزیر دفاع نے وزیراعظم کا ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔ وزیرخارجہ، وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر اور مشیرتجارت بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ وزیراعظم اور ملائشین ہم منصب کی ون آن ون ملاقات ہوگی۔

دونوں وزرائےاعظم کے وفود کی سطح پرمذاکرات بھی ہوںگے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان ملائشین ہم منصب کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس بھی کریں گے۔

وزیراعظم اورملائشین ہم منصب کی ون آن ون ملاقات ہوگی، دونوں وزرائےاعظم کے وفود کی سطح پرمذاکرات بھی ہوںگے۔۔

عمران خان کی ملائشین ہم منصب کےہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کاامکان ہے۔