Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئی سی سی نے ویرات کوہلی اور کین ولیمسن کو بکرا کیوں قرار دیا؟

شائع 03 فروری 2020 05:47pm

دبئی: گزشتہ روز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور کیوی کپتان کین ولیمسن کی ایک ساتھ بیٹھے ہوئے تصویر شیئر کی گئی۔

اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے آئی سی سی کی جانب سے کیپشن میں "جی او اے ٹی" لکھا گیا اور ساتھ میں "بکرے" کی ایموجی بھی منسلک کی گئی جسے دیکھ متعدد سوشل میڈیا صارفین یہ سمجھنے لگے کہ آئی سی سی نے دونوں کھلاڑیوں کو "بکرا" قرار دیا ہے جبکہ حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے۔

کیپشن میں "جی او اے ٹی" کا مخفف "گریٹیسٹ آف آل ٹائم" ہے یعنی آئی سی سی نے دونوں کھلاڑیوں کو تاریخ کے عظیم کھلاڑی قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو سیریز کے پانچویں اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی شکست دے کر 0-5 سے کلین سوئپ مکمل کیا تھا۔