کوہلی کی زیرقیادت بھارتی ٹیم کی کارکردگی نے منجریکر کو عمران خان کی یاد دلادی
نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز کرکٹر سنجے منجریکر کو ویرات کوہلی کی زیر قیادت بھارتی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی دیکھ کر پاکستان کے موجودہ وزیراعظم اور سابق کپتان عمران خان کی یاد آگئی۔
یہ بھی پڑھیئے: سنجے منجریکراورٹنڈولکر کے ساتھ پشاور کے بازار میں کیا ہوا
انہوں نے نیوزی لینڈ کیخلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی بھارتی کرکٹ ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ 'نیوزی لینڈ میں ویرات کوہلی کی زیر قیادت بھارتی ٹیم نے عمران خان کی زیر قیادت پاکستانی ٹیم کی یاد دلا دی'۔
India under Virat in NZ reminds me of Pakistan under Imran. Strong self belief as a team. Pakistan under Imran found different ways of winning matches, often from losing positions. That only happens when the self belief is strong.
— Sanjay Manjrekar (@sanjaymanjrekar) February 3, 2020
انہوں نے اپنی ٹویٹ میں مزید لکھا کہ 'بطور ٹیم وہی خود اعتمادی، عمران خان کی زیر قیادت پاکستانی ٹیم میں نظر آتی تھی جو نچلی پوزیشنز پر ہوتے ہوئے بھی جیت کے کئی راستے نکال لیتی تھی اور یہ تب ہی ہوتا ہے جب ٹیم میں خود اعتمادی ہو'۔
یہ بھی پڑھیئے: عمران خان جیسا کپتان نہیں دیکھا، سنجے منجریکر
منجریکر کی اس ٹویٹ پر پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر فیصل اقبال نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ 'میں آپ کی بات سے بالکل متفق ہوں، ویرات کوہلی کے پاس روہت شرما کی صورت میں ایک بہترین نائب موجود ہیں۔ ٹھیک اُسی طرح جس طرح عمران خان کے نائب جاوید میانداد تھے'۔
Totally Agree wit you in @imVkohli case specially when @ImRo45 is around him as deputy! I Strongly believe @babarazam258 have that ability as a New Young Captain to lead frm the front like @ImranKhanPTI did all he need is some Strong individual like @I_JavedMiandad as his deputy!
— Faisal Iqbal🇵🇰🏏 فیصل اقبال (@FaisalIqbalCric) February 3, 2020
انہوں نے ٹویٹ میں مزید لکھا کہ 'مجھے کامل یقین ہے کہ بابر اعظم میں بھی فرنٹ سے لیڈ کرنے کی صلاحیت ہے، بس انہیں بھی ایک نائب کی ضرورت تھے جس طرح عمران خان کے ساتھ جاوید میانداد تھے'۔
Comments are closed on this story.