Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

چینی اب نوے روپے کلوگرام پر پہنچ گئی

شائع 03 فروری 2020 03:12pm

پنجاب میں چینی کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافے نے عوام کے ہوش اڑا دیئے، پہلے چینی ستر سے پچھتر اور اب پچیاسی سے نوے روپے تک پہنچ گئی، منافع خوروں نے عوام کو لوٹنا شروع کردیا۔

 پنجاب میں چینی کی قیمت میں نئے سال میں متعدد مرتبہ اضافہ۔پہلے 70 سے 75 پھر 80 سے 85 اور اب 90 روپے قیمت ہونے سے عوام پر مہنگائی کا مزید بوجھ ڈال دیا گیا ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ نئے پاکستان میں متوسط طبقے کا گزارا ناممکن ہوتا جارہا ہے۔

دکاندار بھی منڈی میں قمیت میں اضافے کا رونا روتے نظر آتے ہیں۔کہتے ہیں چینی کی سرکاری بوری کی قمیت 4000 روپے تک پہنچنے سے قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔وہ مجبور ہیں۔

 دوسری جانب شوگر ملز ایسوسی ایشن بھی چینی کی قیمت کو کنٹرول کرنے میں ناکام نظر آتی ہے۔ عوام نے ٹاسک فورس کمیٹی کو فعال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔