Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب: خانقاہ ڈوگراں موٹر وے انٹرچینج کے قریب ٹریفک حادثہ،6 جاں بحق

شائع 03 فروری 2020 03:09pm

پنجاب میں خانقاہ ڈوگراں موٹر وے انٹرچینج کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد جاں بحق ہوگئے ۔

مرنے والوں کا تعلق چنیوٹ سے تھا ، اپنے عزیز کو  لاہور ایئر پورٹ سے لے کر واپس گھر جارہے تھے  کہ حادثے کا شکار ہوگئے۔

خانقاہ ڈوگراں موٹر وے انٹرچینج کے قریب حادثہ ہوا ،تیز رفتار  کار  درخت سے جاٹکرائی ایک ہی خاندان کے چھ  افراد جاں بحق ہوگئے۔

 کار میں سوار خاندان عمرہ ادائیگی سے واپس آنے والے اپنے عزیز عبدالجبار کو لینے لاہور ائیرپورٹ گیا تھا اور واپس اپنے علاقے چنیوٹ آرہے تھے کہ راستےمیں حادثے کا شکار ہوگئے۔

  زخمیوں میں دو بچے بھی شامل ہیں جن کی حالت تشویشناک ہے، مرنے والوں کا تعلق چنیوٹ کے علاقے محلہ عثمان آباد سے ہے۔

جاں بحق ہونے والوں میں  عبدالجبار ، ان کے بھائی اسلم ، اسلم کی اہلیہ زبیدہ بی بی ، دیگر میں سجاد ابوہریرہ ہنزلہ اور ایک خاتون شامل ہیں۔