Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

ووہان میں پاکستانی طالب علم پی ٹی آئی حکومت سے مایوس

شائع 03 فروری 2020 02:41pm

ووہان میں بلوچستان سےتعلق رکھنے والے محصور بیس سے زائد طالب علم پی ٹی آئی حکومت سے مایوس ہوگئے۔

تربت سےتعلق رکھنے والے ریحان رشید کا کہنا ہے کہ ووہان میں دو ہزار سے زائد پاکستانی پھنسے ہوئے ہیں باقی تمام ممالک نے اپنے لوگوں کو واپس بلالیا ہے لیکن پاکستانی حکومت نے کوئی اقدامات نہیں کئے۔

ووہان میں بلوچستان سےتعلق رکھنے والے20سے زائد طالب علم محصور ہیں۔

تربت سےتعلق رکھنے والے ریحان رشید  نے حکومت سےاپیل  کی کہ ووہان میں 2 ہزار سے زائد پاکستانی محصور ہیں۔

طالبعلم ریحان رشید کا کہنا ہے کہ  باقی ممالک نے اپنے لوگوں کو واپس بلوالیا ہے، ہمارے اکاؤنٹس میں پیسے بھیجھنے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

ریحان رشید کا کہنا تھا کہ  چین سےپاکستان لانےکیلیے فوری اقدامات اٹھائےجائیں۔