Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

انڈرنائنٹین ورلڈکپ: پاکستان اور بھارت کل پہلے سیمی فائنل میں ٹکرائیں گے

شائع 03 فروری 2020 01:38pm

پوٹچیفسٹروم: جنوبی افریقہ میں جاری انڈرنائنٹین کرکٹ ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کل مدمقابل ہوں گے، قومی جونئیر کرکٹرز نے جیت پر نظریں لگالیں۔

انڈرنائنٹین کرکٹ ورلڈکپ فائنل سے پہلے بڑا مقابلہ، سیمی فائنل میں پاکستان اور بھارت کا جوڑ پڑے گا۔

قومی جونئیر کرکٹرز کیلئے بڑا امتحان، فائنل کھیلنے کیلئے مضبوط بھارتی دیوار کو گرانا ہوگا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔

دونوں ٹیمیں گروپ مرحلے میں ناقابل شکست رہیں، کوارٹر فائنل میں بھارت نے آسٹریلیا اور پاکستان نے افغانستان کو ہرا کر ٹورنامنٹ سے باہر کیا تھا۔

بڑے میچ کیلئے کھلاڑیوں نے کمر کس لی ہے، ہیڈ کوچ اعجاز احمد کی زیرنگرانی بھرپور ٹریننگ کی اور بھارت کو قابو کرنے کا پلان بھی فائنل کرلیا۔

گزشتہ انڈرنائنٹین ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کو بھارت سے شکست ہوئی تھی۔