Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

وزیراعظم عمران خان کا بھارتی فضائی حدود استعمال نہ کرنے کا فیصلہ

اپ ڈیٹ 03 فروری 2020 05:52am
فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ملائیشیا جاتے ہوئے بھارت کی فضائی حدود استعمال نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے کی وجہ سے سفر کا دورانیہ چار سے پانچ گھنٹے بڑھ جائے گا۔

وزیراعظم خصوصی طیارے کے ذریعے ملائیشیا کے دورے پر روانہ ہوں گے تو بھارت کی فضائی حدود سے گزرنے کے بجائے چین کی فضائی حدود کا استعمال کریں گے۔

انتہائی ذمہ دار ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے یہ فیصلہ مقبوضہ وادی کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے باعث کیا ہے۔

بھارتی حکومت جون 2019 میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے طیارے کو پاکستانی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت دینے کے لیے باقاعدہ درخواست دی تھی۔

درخواست پاکستان میں مقیم بھارتی ہائی کمیشن کی جانب سے دی گئی تھی۔ بھارتی وزیراعظم کو 13 جون کو گزرنا تھا۔ وہ بشکیک کرغستان میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے جارہے تھے۔