نظر کا نیا چشمہ لگانے سے آنکھوں میں درد کیوں ہوتا ہے؟
اکثر کمزور بینائی والے افراد نظر والا چشمہ استعمال کرتے ہیں تو ان کی آنکھوں اور سر میں درد محسوس ہوتا ہے۔ لیکن ایسا ہوتا کیوں ہے؟
انسان کی بینائی میں دو طرح کی کمزوریاں ہوتی ہیں ایک قریب جبکہ دوسری دور کی۔ قریب کی بینائی کمزور ہونے کی وجہ سے انسان کو قریب رکھی چیزوں کو دیکھنے میں دشواری ہوتی ہے، خاص کر کچھ پڑھتے لکھتے وقت، یہ عموماً بڑی عمر کے افراد میں زیادہ پائی جاتی ہے۔
جبکہ دور کی بینائی کمزور ہونے کی وجہ سے انسان کو دور کی چیزیں دیکھنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور یہ ہر عمر کے لوگوں میں عام ہے، آج کل تو بچے بھی اس مرض کا شکار ہورہے ہیں۔
ڈاکٹرز ان دونوں مسائل میں نظر کا چشمہ لگانے کا مشورہ دیتے ہیں۔ لیکن وہ حضرات جن کی نظر کمزور ہے وہ اس بات سے اکتفا کریں گے کہ جیسے ہی ہم نیا چشمہ لیتے ہیں تو آنکھوں اور سر میں درد محسوس ہوتا ہے، لیکن اگر آپ ایک چشمہ پہلے سے پہن رہے ہوتے ہیں تو اس میں آپ بالکل نارمل ہوتے ہیں۔
دراصل کافی عرصے تک نظر کا ایک ہی چشمہ استعمال کرنے سے ہماری آنکھوں کے ٹشوز اس چشمے کے ہی مطابق خود کو ڈھال لیتے ہیں۔
لیکن جب آپ نیا چشمہ لگاتے ہیں تو ہماری آنکھوں کو خود کو نئے لینس کے مطابق ڈھالنے میں تھوڑا وقت لگتا ہے، ہماری آنکھیں فوری طور پر تبدیلی کو قبول نہیں کرتیں۔
یہ مرحلہ تقریباً 1 ہفتے تک چل سکتا ہے یا اس سے بھی پہلے آنکھوں کے مسلز اسے اپنے مطابق ڈھال لیتے ہیں۔
Comments are closed on this story.