Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

نوکیا پھر اپنا لوہا منوانے کو تیار، اسمارٹ فیچر فون متعارف

شائع 02 فروری 2020 04:34am
سائنس

اپنے نئے فون کو متعارف کرانے کیلئے نوکیا کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوگئی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایم ایچ ڈی گلوبل نے اینڈرائیڈ اسمارٹ فیچر فون تیار کیا ہے، جسے نوکیا 400 کا نام دیا گیا ہے۔

 نوکیا کا یہ نیا فون کی پیڈ والا ہوگا، جو 4G انٹرنیٹ سروس کو بھی سپورٹ کرے گا جبکہ اس میں اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم ہوگا۔

موبائل میں وائی فائی سسٹم جبکہ اس کا پراسیسر 2.4 گیگا ہرٹز (GHz) ہوگا۔ نوکیا 400 میں گوگل کی وہ تمام سروس استعمال کی جاسکیں گی جو ایک بڑے اینڈرائیڈ فون میں ہوتی ہیں۔

علاوہ ازیں رواں سال کمپنی کی جانب سے نوکیا 8.2، نوکیا 5.2 اور نوکیا 1.3 بھی متعارف کرائے جانے کا امکان ہے، جن کی تفصیلات پہلے ہی سامنے آچکی ہیں۔

واضح رہے اس سے قبل نوکیا نے اینڈرائیڈ اسمارٹ فون "C1" متعارف کرایا تھا، جس کی لمبائی 5.45 انچ، جبکہ یہ آئی پی ایس پینل کی سہولت کے ساتھ ہے، اسکرین کو محفوظ رکھنے کیلئے فون میں مضبوط گلاس استعمال کیا گیا۔

اس کے فرنٹ اور بیک پر پانچ میگا پکسل کیمرہ ایل ای ڈی فلیش کی سہولت کے ساتھ موجود ہے جو اندھیرے میں بھی بہترین تصاویر لینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

فون میں 1.3 کواڈ کور پراسیسر، ون جی بی ریم، 16 گیگا بائیٹس اسٹوریج جبکہ ایس ڈی کارڈ کی سلاٹ بھی دی گئی جس کی مدد سے اضافی ڈیٹا بھی محفوظ کیا جاسکتا ہے۔

دو سموں پر چلنے والا اسمارٹ فون تھری جی سپورٹڈ ہے جبکہ اس کی بیٹری 2500 ایم اے ایچ اور اینڈرائیڈ 9 پائی آپریٹنگ سسٹم موجود ہے۔