Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی فوج کے سابق میجر کا ٹارگٹ کلرز سے خون خرابہ کرانے کا منصوبہ

اپ ڈیٹ 02 فروری 2020 08:01am

کراچی: بھارتی فوج کے سابق میجر نے اعتراف کیا ہے کہ شہر قائد میں بد امنی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے۔

بھارتی فوج کی وردی پہننے والے دہشتگرد میجر گورو آریا کا تقریب میں کہنا تھا کہ بھارتی حکومت کراچی میں پیسہ دیکر خون خرابہ کرائے، ایک ٹارگٹ کلر پانچ لاکھ لیتا ہے، بھارت دس لاکھ دے اور سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کو قتل کرائے۔

  سرحد پار بیٹھے بھارتی فوج کے اِس سابق میجر کو کراچی میں ٹارگٹ کلرز کی تعداد، طریقہ واردات اور ریٹ سب پتا تھے۔

 اخلاق سے گرے میجر نے یہ بھی کہا کہ پاکستانی سیکیورٹی فورسز کو اُس وقت نشانہ بناؤ جب وہ گھر والوں کیساتھ باہر نکلیں۔

دراندازی کا الزام لگانے والوں کا یہ کھلم کھلا اعتراف ثابت کرتا ہے کہ کراچی میں امن خراب کرنے میں صرف اور صرف ہندوستان کا ہاتھ ہے۔

پاکستان میں بھارتی دہشتگردی کا ایک اور واضح ثبوت بھارتی جاسوس کلبھوشن جادیو ہے، جس نے خود اعتراف کیا کہ اس نے کس طرح پاکستان میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کی اور ہزاروں جانوں کی موت کی وجہ بنا۔

پاکستان کو غیر مستحکم کرنا صرف بھارت کا جنون ہی نہیں، پوری بھارتی قیادت کی ناپاک سوچ اس میں شامل ہے۔

مودی سرکار کے اقتدار میں آنے کے بعد عام آدمی، سیاسی رہنما اور فوجی  سب جنونیت کے پیروکار بن گئے ہیں۔

آر ایس ایس کے گلی میں  پھرتے غنڈے ہوں یا پھر بی جے پی کے رہنما، سب مسلمانوں کے خون کے پیاسے ہوگئے ہیں۔  بھارتی سینا بھی گوریلا گروپ بن چکی ہے اور اپنے گھر میں لگی آگ چھوڑ کر پاکستان کو دھمکیاں دے رہی ہے۔

ان جنونیوں نے مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتوں پر بھارتی زمین تنگ کردی ہے۔ تعصب سے بھرے یہ لوگ آج اپنے  ہی کھودے گڑھے میں خود گررہے ہیں۔

آر ایس ایس کی بیمار ذہنیت زیادہ عرصہ رہی تو بھارت اکھنڈ کے بجائے بھسم ہوجائے گا۔