Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

سیاحت کا فروغ ، تین روزہ اسنو فیسٹیول

شائع 01 فروری 2020 06:24pm

ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے گلیات ڈویلپمینٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام نتھیا گلی میں تین روزہ اسنو فیسٹول کا اہتمام کیا گیا۔

 برف کے مجسموں کی نمائش اور تیر اندازی کے مقابلے سے سیاح لطف اندوز ہورہے ہیں۔

 ایبٹ آباد کے سیاحتی مقام گلیات میں سنو فیسٹول کا تین روزہ رنگا رنگ آغاز ہوگیا۔ فیسٹول کے پہلے روز برف کے مجسموں کی نمائش کی گئی۔ سیاح مجسموں کے ساتھ سلفیاں لیتے رہے۔ تیر اندازی کے مقابلے بھی منعقد ہوئے۔

 سردی میں ماحول گرم کرنے کے لیے نوجوانوں نے موسیقی پر علاقائی رقص بھی کیا۔ سنو فیسٹول میں ملک بھر کے سیاحوں نے شرکت کی ہے۔

نتھاگلی میں ہونے والے سنو فسٹیول سے سیاح خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ مذید برفباری ہونے کی صورت میں سڑکوں کی بحالی کو یقینی بنایا جائے تاکہ سیاحوں کو کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔