Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہ ہونے والا آئی جی تعینات کرینگے، عمران خان

شائع 01 فروری 2020 06:18pm

فائل فوٹو

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سندھ میں ایسا آئی جی تعینات کریں گے جو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہ ہو۔

پارٹی رہنماؤں کے اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ سندھ میں جھوٹے کیسز کے حوالے سے رپورٹس موصول ہوئی تھیں۔ اس لئے غیر سیاسی آئی جی سندھ کی تعیناتی کا فیصلہ کیا ہے۔

اجلاس میں وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ اتحادیوں سے کیے گئے وعدے پورے کیے جائیں گے۔ اجلاس میں مہنگائی، گورننس اور صوبائی حکومتوں کے معاملات پر بھی مشاورت کی گئی۔