Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

کورونا وائرس، بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے ہیلتھ ڈیکلریشن لازمی قرار

شائع 01 فروری 2020 05:20pm

کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر حکومت نے پیشگی انتظامات مزید سخت کردیے ۔

بیرون ملک سے پاکستان آنے والے تمام افراد کو اب ہیلتھ ڈیکلریشن فارم جمع کرانا ہوگا ۔

ترجمان ایوی ایشن ڈویژن کے مطابق ہیلتھ ڈیکلریشن فارم جمع نہ کرانے کی صورت میں پاکستان میں داخلہ اور امیگریشن کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔

اُدھر معاون خصوصی صحت نے چین سے تین فروری کو شروع ہونے والی پہلی پرواز کے مسافروں کی مکمّل سکریننگ کے فول پروف انتظام کرنے کی ہدایت جاری کر دی ۔ جس کے لیے عملے کی تعداد دس گنا بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔