Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب: پولیو کے دو کیسز رپورٹ

شائع 01 فروری 2020 05:16pm
فائل فوٹو

پنجاب میں پولیو کے مزید دو کیسز سامنے آگئے۔ ڈیرہ غازی خان کی دو بچیوں میں مرض کی تصدیق ہوگئی۔

صوبے میں دو ہزار انیس بیس کے دوران مرض کا شکار ہونے والے بچوں کی تعداد دس تک پہنچ گئی۔

ترجمان پولیو کنٹرول پروگرام پنجاب کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے علاقے علی والا کی رہائشی چار ماہ اور دس ماہ کی دو بچیوں میں پولیو وائرس کی تصدیق کردی گئی ہے۔

چار ماہ کی بچی کی دائیں ٹانگ اور چہرے کے مسلز  جبکہ دس ماہ کی بچی کی دونوں ٹانگیں پولیو وائرس سے متاثر ہوئی ہیں۔

جون دو ہزار انیس اور بیس کے دوران اب تک دس بچے پولیو وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔

علی والا میں ایک ماہ قبل بھی دو بچیوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔ وزیراعلی پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ سے رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔