Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

مسلم مخالف قانون، بھارتی عوام ڈٹ گئے

شائع 01 فروری 2020 02:27pm

مسلمان مخالف قانون کیخلاف بھارتی عوام ڈٹے ہوئے ہیں۔ قانون واپس لیا جائے سب کا ایک ہی نعرہ ہے۔

بھارتی وزیرقانون نے  مودی سرکار سے شاہین باغ کے مظاہرین سے مذاکرات کا مطالبہ کردیا۔

مسلم مخالف قانون کے خلاف بھارت میں مظاہرے جاری   ہیں ،ممبئی، کولکتہ، کانپور سمیت تمام شہروں میں عوام  سراپا احتجاج ہیں۔

 مسلمان ، ہندو، سکھ سمیت سب کا ایک ہی نعرہ قانون واپس لیا جائے۔  عوام کے نعروں نے مودی سرکار کو ہلا کر رکھ دیا، وزیر قانون و انصاف روی شنکر پرساد نے مظاہرین سے مذاکرات کا مطالبہ کردیا۔ ٹویٹ میں لکھا دہلی کے شاہین  باغ کے مظاہرین سے مذاکرات کرکے تحفظات دور کئے  جائیں گے۔

 شاہین باغ میں پنتالیس روز سے مسلمان مخالف قانون  کیخلاف احتجاج جاری ہے۔

 ادھرمودی مخالف ٹیبلو پر کرناٹک کے اسکول کی ہیڈ  مسٹریس اور طالبہ کی والدہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔