Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی کا سلسلہ جاری

شائع 01 فروری 2020 02:24pm

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی  کا سلسلہ نہ تھم سکا ۔بھارتی کرفیو کو ایک سو اکیاسی روز ہوگئے۔

کشمیری دنیا کی سب سے بڑی جیل میں قید ہیں۔ قابض فوج کے وادی بھر میں نام نہاد سرچ آپریشن بھی جاری ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں  بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری ہے ۔ عالمی  برادری کی بے حسی برقرار ہے، وادی میں بھارتی کرفیو کو ایک سو اکیاسی  روز ہوگئے۔ کشمیری بنیادی ضروریات سے بھی محروم ہیں۔

 ادھر قابض فوج کے کلگام،سری نگر،بڈگام  سمیت مختلف علاقوں میں نام نہاد سرچ   آپریشن جاری ہیں۔ قابض فوج نے متعدد  علاقوں کا محاصرہ کررکھا ہے۔

 گھرگھر تلاشی کے نام پر کشمیریوں پر گولیاں برسائی جارہی ہیں۔

 گزشتہ روز بھی  بھارتی فوج نے تین  کشمیریوں کو شہید کیا تھا۔