Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان میں پہلا کبڈی ورلڈکپ 9 فروری سے شروع ہوگا، تیاریاں جاری

شائع 01 فروری 2020 03:32pm

پاکستان میں پہلا کبڈی ورلڈکپ 9 فروری سے شروع ہوگا، ایونٹ کیلئے تیاریاں جاری ہیں۔ قومی ریسلرز بھی غیرملکی کھلاڑیوں کو چت کرنے کیلئے بے تاب ہیں۔

 ملک میں کبڈی ورلڈکپ کا میلہ 9 سے 16 فروری تک سجے گا۔ لاہور، فیصل آباد اور گجرات میں میچز ہونگے۔ ایونٹ کیلئے تینوں شہروں میں انتظامات آخری مراحل میں ہیں۔

 پاکستان کبڈی فیڈریشن کے صدر چوہدری شافع حسین اور اسپورٹس منسٹر پنجاب رائے تیمور میزبانی کیلئے تیار ہیں۔

 کبڈی ورلڈکپ میں بھارت سمیت 9 غیرملکی ٹیمیں حصہ لیں گی جو 7 فروری کو لاہور پہنچیں گی۔ قومی کھلاڑیوں نے بھی ایونٹ کیلئے کمر کسنا شروع کردی۔