Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 14 رکنی بنگلادیشی اسکواڈ کا اعلان

شائع 01 فروری 2020 01:45pm

ڈھاکا: پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے 14 رکنی بنگلادیشی اسکواڈ کا بھی اعلان کردیا گیا، مومن الحق کی قیادت میں مہمان ٹیم 5 فروری کو اسلام آباد پہنچے گی۔

بنگلادیشی سلیکشن کمیٹی کی جانب سے اعلان کردہ اسکواڈ میں تمیم اقبال، نجم الحسین، لٹن داس، الامین حسین، سومیہ سرکار، سیف حسن، نظم الحسن شنٹو، محمود اللہ، محمد متھون، نعیم حسن، عبادت حسین، تائیج الاسلام، ابو جائید چوہدری راہی اور روبیل حسین شامل ہیں۔

آج صبح بنگلادیش کیخلاف سیریز کیلئے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان بھی کیا جاچکا ہے۔

چیف سلیکٹر مصباح الحق نے پریس کانفرنس میں بنگلادیش کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

پہلا ٹیسٹ 7 سے 11 فروری تک راولپنڈی میں ہوگا۔ اظہرعلی، عابدعلی، اسد شفیق اور بابراعظم ٹیم میں شامل ہوں گے۔

بلال آصف، فہیم اشرف، فواد عالم، حارث سہیل بھی اسکوڈ کا حصہ ہوں گے۔

امام الحق، محمد رضوان، محمد نواز، محمد عباس، شان مسعود، نسیم شاہ، یاسرشاہ اور شاہین آفریدی بھی ٹیم میں شامل ہیں۔

ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، فہیم اشرف اور بلال آصف ٹیم میں شامل، جبکہ کاشف بھٹی اورعثمان شنواری ٹیم سے آؤٹ کردئیے گئے ہیں۔