Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور قلندرز کا کراچی میں بھی ہائی پرفارمنس سینٹر کھولنے کا اعلان

شائع 01 فروری 2020 01:21pm

کراچی: میڈی کیم گروپ آف کمپنیز اور پی ایس ایل فرنچائز لاہور قلندرز کے درمیان سیزن فائیو کیلئے معاہدہ طے پاگیا، لاہور قلندرز کے سی ای او نے کراچی میں ہائی پرفارمنس سینٹر کھولنے کا اعلان کردیا۔

میڈی کیم گروپ آف کمپیز نے لاہور قلندرز سے ہاتھ ملالئے، پاکستان سپر لیگ کے سفر میں ساتھ چلنے کیلئے اورل ہائیجین پارٹنر بن گئے۔

کراچی میں ٹچ می ہاؤس میں  شراکت داری معاہدے کی تقریب سجی، لاہور قلندرز کیجانب سے چیف ایگزیکٹیو عاطف رانا اور عاقب جاوید حصہ بنے جبکہ میڈی کیم کیجانب سے چئیرمین خلیل احمد، سی ای او سلمان خلیل، ایم ڈی جنید خلیل نے شرکت کی اور 2 یاداشتوں پر دستخط ہوئے۔

عاطف رانا نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تیسرا ہائی پرفارمنس سینٹر کراچی میں کھولنے کا اعلان کیا۔

لاہور قلندرز انتظامیہ نے امید ظاہر کی ہے کہ اس بار فینز کو مایوس نہیں کریں گے۔