Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

کورونا وائرس ایمرجنسی: پاکستان میں بچاؤ کیلئے ہنگامی حفاظتی اقدامات

شائع 01 فروری 2020 10:15am

 

لاہور: پاکستان میں کورونا وائرس پھیلنے سے روکنے کیلئے ہنگامی اقدامات جاری ہیں،  پمز اسپتال میں آئی سولیشن وارڈ قائم کردیا گیا۔ تین ہزار ڈالر کی خطیر رقم سے لباس بھی خریدنے کا فیصلہ کیا گیا۔

بیرون ملک سے پاکستان آنے والوں کو اب ہیلتھ ڈیکلیئریشن فارم بھی جمع کرانا ہوگا۔ چین سے تین فروری کو شروع ہونے والی پہلی پرواز کی مکمل اسکریننگ کے فول پروف انتظام کیے جا رہے ہیں۔

ترجمان ایوی ایشن ڈویژن کا کہنا ہے کہ کارڈ جمع نہ کرانے کی صورت میں پاکستان میں داخلہ اور امیگریشن کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اسلام آباد کے پمز اسپتال میں دس کمروں پر مشتمل آئی سولیشن وارڈ مختص کردیا گیا۔ جہاں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کا اضافی عملہ تعینات کیا گیا ہے۔ کسی غیرمتعلقہ افراد کا داخلہ ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ معالجین کیلئے انتہائی مہنگا لباس خریدنے کا بھی فیصلہ کرلیا گیا۔ مختص وارڈ میں تعینات عملہ مختص لباس پہنے بغیر مریض کے قریب نہیں جاسکتا۔