Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

' لوگوں کو چین سے بلانا صحت عامہ کیلئے درست نہیں'

شائع 01 فروری 2020 10:08am
فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنے بچوں کی فکر ہے، ہم کسی کی نقل نہیں کرنا چاہتے، لوگوں کو چین سے بلانا صحت عامہ کیلئے درست نہیں۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے پریس کانفرنس میں کہا کہ صرف سات یا آٹھ ممالک نے چین سے اپنے شہریوں کو نکالا ہے، پاکستان چین کے ساتھ کھڑا ہے، چینی وزارت صحت کی سہولیات پر پورا اعتماد ہے، وزیراعظم عمران خان کو سب سے زیادہ فکر ہے، کوئی اس پر چیمپیئن نہ بنے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اب تک کسی بھی شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان انتہائی ذمہ داری کےساتھ اقدامات اٹھاناچاہتا ہے، عوام میں تشویش ہے پاکستانیوں کو چین سے کیوں نہیں بلایا جارہا، چینی حکام پاکستانی طلبا کا خیال رکھ رہے ہیں، چینی دفترخارجہ،سفارتخانےاورحکام سےمسلسل رابطےمیں ہیں۔

ظفرمرزا نے کہا کہ وائرس کی تشخیص کی کٹس کل پاکستان کو مل جائیں گی، چین سے فضائی رابطہ بحال ہونے پر احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں گی، کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے میڈیا پر تشہیری مہم چلائی جائے گی،ظفرمرزا۔