Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
04 Rajab 1446  

وزارت صحت نے سگریٹ اشتہارات اور اسپانسرشپ پر پابندی لگا دی

شائع 01 فروری 2020 08:17am
فائل فوٹو

اسلام آباد: وزارت صحت نے سگریٹ اشتہارات اور اسپانسرشپ پر پابندی لگا دی۔ سگریٹ اشتہارات، انڈسٹری کی اسپانسرشپ، انعامی اسکیموں پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن میں پوسٹرز، اسکرین، سینما گھروں میں تمباکو نوشی کی مصنوعات کی تشہیر کو غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔ سگریٹ بنانے والی کمپنیاں کسی بھی دکان کے اندر یا باہر کوئی اشتہار نہیں لگا سکیں گی۔ پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا کے ذریعے تمباکو مصنوعات کے تشہیر پر بھی پابندی عائد ہوگی۔

معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کسی کو ذاتی ای میل یا ڈاک کے ذریعہ اشتہار نہیں دیا جا سکے گا، کم عمر بچے اب تمباکو مصنوعات کی اشتہاری مہم کا شکار نہیں ہوں گے۔

ملک میں ہر سال 1 لاکھ 66 ہزار افراد تمباکو نوشی کے باعث مختلف بیماریوں سے ہلاک ہوتے ہیں، تمباکو نوشی کی روک تھام کے لئے موثر قانون سازی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، قانون کے اطلاق کے لئے ہر ممکن حکمت عملی اپنائی جا رہی ہے۔