Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

بنگلا دیش کے خلاف پہلا ٹیسٹ: 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان، دو تبدیلیاں

اپ ڈیٹ 01 فروری 2020 01:43pm

لاہور: چیف سلیکٹر مصباح الحق نے پریس کانفرنس میں بنگلادیش کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

پہلا ٹیسٹ 7 سے 11 فروری تک راولپنڈی میں ہوگا۔ اظہرعلی، عابدعلی، اسد شفیق اور بابراعظم ٹیم میں شامل ہوںگے۔

بلال آصف، فہیم اشرف، فواد عالم، حارث سہیل بھی اسکوڈ کا حصہ ہوں گے۔

امام الحق، محمد رضوان، محمد نواز، محمد عباس، شان مسعود، نسیم شاہ، یاسرشاہ اور شاہین آفریدی بھی ٹیم میں شامل ہیں۔

ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، فہیم اشرف اور بلال آصف ٹیم میں شامل، جبکہ کاشف بھٹی اورعثمان شنواری ٹیم سے آؤٹ کردئیے گئے ہیں۔