Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

پچاس ہزار کی خریداری پر شناختی کارڈ  کی شرط آج سے لاگو

شائع 01 فروری 2020 06:26am

اسلام آباد: پچاس ہزار کی خریداری پر شناختی کارڈ  کی شرط آج سے لاگو ہوگی، تاجروں کو دی گئی مہلت آج ختم ہوگئی ہے۔

آج سے 50 ہزار روپے تک کی خریداری پر قومی شناختی کارڈ دینا لازمی ہوگا۔

حکومت کی جانب سے 50 ہزار روپے کی خریداری تک شناختی کارڈ کی کاپی کی مد میں 3 ماہ کی مہلت دی گئی تھی جو کل ختم ہوگئی ۔

آج سے خریدار کے لیے کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ دینا لازمی ہوگا۔

 تاجروں کا کہنا ہے کہ یہ شرط ہمیں قبول نہیں اس سے کاروبار پر برے اثرات مرتب ہوںگے اور لوگ خریداری کرنے سے کترائیں گے جس سے کاروبار رکے گا اور معیشت کو نقصان ہوگا۔