Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

'شہباز شریف اپنے بچھائے جال میں خود پھنس چکے'

شائع 01 فروری 2020 06:17am
فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ  شہباز شریف اپنے بچھائے جال میں خود پھنس چکے ہیں، برطانیہ کی عدالتوں کو بھی پتہ چلے گا کہ ان کی اصلیت اور حقیقت کیا ہے؟ 

انہوں نے ٹویٹ کیا کہ قوم کا سوال ہے کہ آپ سچے ہوتے تو عدالت سے رجوع کرنے میں چھ ماہ کیوں لگاتے؟  شہباز صاحب، میڈیا پر اثر انداز ہونا آپ کا وطیرہ رہا ہے، جھوٹی خبروں سے مخالفین کی بدنامی اور کردار کشی کرانا آپ کی شناخت اور خاصہ ہے۔