وزیراعظم کا غریبوں کو اسمارٹ فون دینے کا اعلان۔۔۔ مگر کیسے؟
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ احساس کفالت پروگرام کے تحت لوگوں کو اسمارٹ فون بھی مہیا کریں گے جس سے ان کے بچوں کو پڑھائی میں مدد ملے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ نچلے طبقے کو اوپر کرنے والا ملک ہی آگے بڑھتا ہے، دنیا میں تیزی سے ترقی کرنے والی قوم چین کی ہے جہاں 30 سال میں 70 کروڑ عوام کو غربت سے نکالا گیا، چھوٹے طبقے کو بڑھایا گیا اور آج چین ملک کے بہترین معیشت والا ملک ہے۔
احساس کفالت پروگرام کی افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ دنیا میں امیر ترین لوگ پاکستانی ہیں لیکن پاکستان خود پیچھے رہ گیا، ہم نے چھوٹے طبقے کو ملکی ترقی کی دوڑ میں شامل کرنا ہے، آئندہ 2 ہفتے میں احساس کا اگلا پروگرام آئے گا جس میں غریب لوگوں کو گائے اور بھینسیں دیں گے، غریب گھرانے کے بچوں کو اسکالرشپ دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ وہ نوجوان جو کاروباری اعتبار سے نئے اور بہترین آئیڈیاز لے کرآئیں گے انہیں قرض دیا جائے گا۔
Comments are closed on this story.