Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

بائبل میں خفیہ کوڈز کا انکشاف، 2021ء میں دنیا کے خاتمے کا دعویٰ

شائع 01 فروری 2020 05:03am

بائبل کے اسکالرز نے کتاب کے ذریعے دنیا کے خاتمے کا تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا ہے۔

ڈیلی اسٹار کے مطابق اسکالرز کا کہنا ہے کہ بائبل میں خفیہ کوڈ کا ایک نیٹ ورک ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ دنیا 2021ء میں ختم ہو جائے گی۔

یہ دعویٰ کرنے والی ٹیم میں صرف مسیحی و یہودی اسکالرز ہی نہیں بلکہ ریاضی دان اور پروفیسرز بھی شامل ہیں۔

ان کے مطابق خفیہ کوڈز کا یہ نیٹ ورک اصل بائبل میں ہے جو ہیبریو زبان میں خدا کی طرف سے بھیجی گئی۔ ان کوڈز کے ذریعے خدا نے لوگوں کو کچھ خفیہ پیغامات دیئے۔

دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان کوڈز میں ڈونلڈ ٹرمپ کا الیکشن جیت کر امریکا کا صدر بننا، ہولوکاسٹ کے متعلق وارننگ، نائن الیون کے سانحے میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر کی تباہی کی اطلاع اور ایران کی طرف سے یوکرین کا مسافر طیارہ گرائے جانے سمیت دیگر باتوں کی پیشگوئی کی گئی ہیں۔

اس ٹیم کا کہنا ہے کہ ان کوڈز کے مرکز میں دنیا کے خاتمے اور مسیحا کی آمد کے بارے میں بتایا گیا ہے اور یہ بتایا گیا ہے کہ یہ دونوں واقعات 2021ء میں ہوں گے۔

یہ کوڈ بائبل کے لفظوں کو اعداد میں تبدیل کرکے ریاضی دانوں نے دریافت کیے ہیں اور اسکالر اور پروفیسرز کے ساتھ مل کر ان کو پڑھنے کی سعی کی ہے۔