Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

علیزے شاہ کی بوائے فرینڈ کے ساتھ لی گئی نجی تصاویر لیک

شائع 01 فروری 2020 04:15am

لاہور: سیلیبریٹیز کی نجی تصاویر لیک ہونے کا ایک اور کیس سامنے آیا ہے۔ پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ کی نجی تصاوی سوشل میڈیا پر لیک ہوگئی ہیں۔

آئی ایس پی آر اور ایم ڈی پروڈکشن کی مشترکہ پیشکش ڈرامہ سیریل  “عہدِوفا” میں اہم کردار ادا کرنے والی اداکارہ علیزے شاہ تصویر اور ویڈیو لیک ہونے کے تسلسل کا شکار ہوگئی ہیں۔

یہ تصاویر کس نے اور کس طرح لیک کیں؟ اس حوالے سے تاحال کوئی تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں, نہ ہی اب تک اس بارے میں علیزے شاہ کا کوئی مؤقف سامنے آیا ہے۔