Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی پر گرفتاری اور مقدمہ درج نہیں ہوگا

شائع 01 فروری 2020 04:00am

کراچی: شہرِ قائد میں ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی پر گرفتاری اور مقدمہ درج نہیں ہوگا۔ حکومت سندھ نے پولیس کو ہدایات جاری کردیں۔

ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر شہریوں کی گرفتاری کے خلاف وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی ہدایت پر ترجمان سندھ حکومت کا احسن اقدام سامنے آیا ہے۔

مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ون وے ٹریفک کے معاملے پر حکومت سندھ کو اعتماد میں نہیں لیا گیا تھا، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اس معاملے پر فکر مند تھے۔

انہوں نے کہا کہ ایڈیشنل آئی جی نے مکمل یقین دہانی کرائی ہے، شہری بھی ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں۔