Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

کرونا وائرس: ووہان کی 14 یونیورسٹیز میں 489 پاکستانی طلبا موجود

شائع 01 فروری 2020 03:44am

دوسری جانب ووہان میں صورتحال گھمبیر ہے پاکستانی شہری خصوصاً طلبہ شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔

ووہان کی یونیورسٹیز نے پاکستانی طلبا کی فہرست جاری کردی ہے ۔ آج نیوز کو موصول فہرست کے مطابق 14 یونیورسٹیز میں 489 طلبا موجود ہیں۔ طلبا کے ساتھ خاندان کے70افراد بھی موجود ہیں۔

ووہان شہر میں تقریباً 559 پاکستانی پھنسے ہوئے ہیں۔  قاتل وائرس سے چین میں ہلاکتیں 259 تک جاپہنچیں۔ 11 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

ووہان میں 24 گھنٹے کے دوران 2000 کیسز رپورٹ ہوئے، عالمی ادارہ صحت نے عالمی ایمرجنسی ڈکلیئر کردی ہے۔