Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم عمران خان نے احساس کفالت پروگرام کا افتتاح کردیا

شائع 01 فروری 2020 03:20am

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے احساس کفالت پروگرام کا افتتاح کردیا۔

وزیراعظم کہتے ہیں  بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا پیسہ چوری ہورہا تھا جس سے مستحق عوام اپنے حق سے محروم رہے۔

انہوں نے کہا کہ کمزور طبقے کے حصہ کا پیسا امیر کھا رہے تھے، ہم چاہتے تھے کہ لوگوں کو جلد سے جلد پیسے دیں۔

اس موقعے پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ثانیہ نشتر نے دباؤ میں آئے بغیر پہلے پورا سسٹم بنایا۔

وزیراعظم عمران خان نے اگلے پروگرام میں خواتین کو گائیں، بھینسیں، مرغیاں، انڈے دینے اور اسکالر شپ پروگرام لانے کا بھی اعلان کیا۔