Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ورلڈ حجاب ڈے منایا جائے گا

شائع 31 جنوری 2020 07:02pm

کراچی: پاکستان سمیت آج دنیا بھر میں ورلڈ حجاب ڈے منایا جائے گا، یہ دن دنیا بھر کے 190 ممالک میں یکم فروری کو منایا جاتا ہے۔

پاکستان میں اس سال ورلڈ حجاب ڈے کا آفیشل ایونٹ "ورلڈ حجاب ڈے آرگنائزیشن" کے تحت پہلی بار بھرپور طریقے سے کراچی پریس کلب پر منایا جائے گا، جس کا آغاز دوپہر 2 بجے ہوگا۔

اس دن کو منائے جانے کا مقصد اُن خواتین سے اظہار یکجہتی کرنا ہے جنہوں نے اپنی زندگی میں حجاب کو لازم و ملزوم بنالیا ہے۔

پاکستان میں ورلڈ حجاب ڈے آرگنائزیشن کی سفیر محترمہ مریم جمیل نے تمام خواتین (خواہ وہ کسی بھی مذہب یا پیشے سے تعلق رکھتی ہوں) سے اپیل کی ہے کہ وہ اس ایونٹ میں بھرپور شرکت فرمائیں تاکہ دنیا بھر کی حجاب پہننے والی خواتین کیلئے پاکستان سے ایک مثبت پیغام پہنچایا جاسکے اور ان سے اظہار یکجہتی کیا جاسکے۔

ایونٹ سے متعلق مزید معلومات کیلئے یہاں کلک کریں۔۔