Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

کورونا وائرس، شاہ محمود قریشی کا چینی ہم منصب سے رابطہ

شائع 31 جنوری 2020 05:54pm

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے چینی ہم منصب وانگ ژی سے ٹیلفونک رابطہ کیا۔ جس میں کورونا وائرس کے حملے اور متاثرہ علاقوں کی صورتحال کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ چینی حکومت پاکستانی کمیونٹی کی ہرممکن مدد کررہی ہے ۔ تمام وسائل کو بروئے کار لارہے ہیں ۔

چینی وزیرخارجہ نے کورونا وائرس کے حوالے سے حفاظتی اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔

شاہ محمود نے چینی حکومت کی کوششوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ  مشکل گھڑی میں چین کے ساتھ کھڑے ہیں۔