Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

کورونا وائرس، عالمی ادارہ صحت کا ہنگامی نفاذ کا اعلان

شائع 31 جنوری 2020 05:51pm

 خطرناک وائرس کورونا نے دنیا بھر میں خطرے کی گھنٹی بجادی ۔ عالمی ادارہ صحت نے ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان کردیا ۔

جنیوا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عالمی ادارہ برائے صحت کے ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ وائرس سے نمٹنے کیلئے چین کی صلاحیتوں پر اعتماد ہے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پر یہ ڈر بھی ہے کہ کہیں یہ وائرس اُن ممالک میں نہ پہنچ جائے جن کا صحت کا نظام کمزور ہے اور وہ اس سے نمٹنے کی صلاحیت نہیں رکھتے ۔

ان کا کہنا تھا کہ قاتل وائرس اب تک دو سو تیرہ زندگیاں نگل چکا ہے۔

جنیوا میں عالمی ادارہ صحت نے  وائرس سے نمٹنے کیلئے چین کی صلاحیتوں پر اعتماد ظاہر کیا اور چین پر تجارتی اور سفری پابندیوں کے امکان کو مسترد کردیا۔

چین میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد دو سو تیرہ تک جاپہنچی ۔ دس ہزار کے قریب مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہوگئی ۔ جبکہ ایک لاکھ سے زائد افراد کی وائرس کے شبہے میں نگرانی کی جارہی ہے۔

چین سے نکلنے والا خطرناک کورونا وائرس  اب تک انیس ممالک میں رپورٹ ہوچکا ہے۔ وائرس سے متاثر ہونیوالے افراد کو اپنے اپنے ممالک میں آئیسولیشن وارڈ میں رکھا جارہا ہے۔