Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

بنگلادیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کل ہوگا

شائع 31 جنوری 2020 04:27pm

لاہور: بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے قومی اسکواڈ کی پریکٹس میچ کے دوسرے روز کے اختتام پر ٹیم ٹو نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنا لئے، قومی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کل ہوگا، نوجوان فاسٹ بولر موسی خان نے ٹیسٹ کرکٹ میں خود کو منوانے کو ہدف بنالیا۔

 قذافی سٹیڈیم میں تین روزہ پریکٹس میچ کے دوسرے روز کے آغاز پر ٹیم ون نے 359 رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ڈیکلئیر کردی۔ ٹیم ٹو نے کھیل کے اختتام پر پانچ وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنا لئے۔

اشفاق احمد 64، فواد عالم 36 اور کپتان حارث سہیل 17 رنز بناسکے، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، فہیم اشرف اور یاسر شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

فاسٹ بولر محمد موسیٰ نے کہا کہ ڈیبیو کو یادگار نہ بنا سکا لیکن اب زیادہ سے زیادہ ٹیسٹ کرکٹ کھیل کر خود کو منوانا چاہتا ہوں۔

بنگلادیش کے خلاف پنڈی ٹیسٹ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان چیف سلیکٹر مصباح الحق ہفتے کی صبح کریں گے۔