Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان انڈر 19 ٹیم کرکٹ ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی

شائع 31 جنوری 2020 02:42pm

بینونی: پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی، کوارٹرفائنل مقابلے میں پاکستان نے افغانستان کو 6 وکٹوں سے پچھاڑدیا۔

تفصیلات کے مطابق بینونی میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتے ہوئے افغان ٹیم 189 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، عامر خان نے 3 وکٹیں اُڑائیں۔

-190 رنز کے تعاقب میں پاکستان نے ہدف باآسانی 42 ویں اوور میں پورا کیا، اپنا ڈیبیو میچ کھیلنے والے محمد ہریرہ نے 64 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور میچ کے ہیرو قرار پائے۔

سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ 4 فروری کو بھارت سے ہوگا۔