Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

سینیٹ : چین میں پھنسے پاکستانی طلبہ کو واپس لانے کا مطالبہ

شائع 31 جنوری 2020 02:29pm

سینیٹ میں اپوزیشن یکجان ہے ۔ چین میں پھنسے طلبا کو خصوصی طیارہ بھیج کر واپس بلانے کا مطالبہ کردیا ۔

سینیٹر مشاہد اللہ خان بولے ہر مسئلے سے جان چھڑانا ۔ حکومت کا وطیرہ بن چکا ہے ۔

سراج الحق نے کہا رونے اور گھبرانے کے بجائے حالات کا مقابلہ کیا جائے ۔

حکومتی اراکین کا کہنا تھا کہ چین میں بیماری کا علاج ہوسکتا ہے اس لیے پاکستانی طلبہ کو وہاں روکا گیا۔

رحمان ملک نے حکومت سے خصوصی طیارے بھیج کر پاکستانی طلبہ کو فوری طور پر واپس لانے کا مطالبہ کیا۔

حکومتی سینیٹر سیمی ایزدی بولیں بیماری کا علاج چین میں ہی ممکن ہے ۔ ہم یہنہیں کرسکتے۔

چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ چین دیرینہ دوست ہے۔ ہر مشکل وقت میں کام آیا۔ اس مشکل وقت  میں ہمیں ساتھ دینا چاہیے اور ماہرین کو معاونت فراہم کرنی چاہے۔