Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

حکومت کیے گئے وعدے پورے کرے، پرویز الہی

شائع 31 جنوری 2020 02:03pm

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی کہتے ہیں ہم سے کیے گئے وعدے پورے ہونے چاہئیں، ہم چاہتے ہیں کہ حکومت چلے اور اپنی مدت پوری کرے۔

رہنما مسلم لیگ ق اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی سے سی پی این ای کے وفد نے ملاقات کی ہے۔

بعدازاں میڈیا کو جاری بیان میں چوہدری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ اتحادی امور پر قائم کردہ پہلی کمیٹی سے مذاکرات ہوئے، معاملات بہتری کی طرف گامزن ہونا شروع ہو گئے تھے کہ اب حکومت کی نئی کمیٹی سامنے آگئی ہے، ہم سے کئے گئے وعدے پورے ہونے چاہئیں۔

پرویز الہی کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ حکومت چلے اور اپنی مدت پوری کرے۔ احساس ہے کہ اگر حکومت کو نقصان پہنچا تو ہمیں بھی پہنچے گا، نقصان سے بچنے کیلئے اصلاح کی کوشش کررہے ہیں۔